سعودی عرب میں کورونا کے 176 نئے مریض، ایک ہلاک
سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں بدھ کو کورونا وائرس کے 176 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق عالمی وبائی مرض کے دوران مملکت میں کورونا کیسز کی کل تعداد 841,196 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وائرس سے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس کے باعث مرنے والوں کی تعداد 9645 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس کی نئی لہر کے باعث ریاض میں 51 ، جدہ میں 25 اور دمام میں 10 اور کئی دیگر شہروں میں 10 سے کم نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
وزارت صحت نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا 200 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جس کے بعد صحت مند ہونے والوں کی کل تعداد 8 لاکھ 27ہزار 475 ہو گئی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 4076 مریض اس وائرس میں مبتلا ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6673 پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔