Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں جراثیم کشی کے لیے روبوٹس

مسجد الحرام میں 70 سے زائد ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں زائرین کو مکمل صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے نیا پروگرام شروع کیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق انتظامیہ نے حرم شریف میں جراثیم کے مکمل خاتمے کے لیے 20 مخصوص روبوٹس کا بندوبست کیا ہے۔
مخصوص روبوٹس 20 بائیو کیئر ڈرائی سٹیم سٹرلائزر 24 گھنٹے حرم شریف کے دالانوں، داخلی و خارجی صحنوں، منزلوں، تہہ خانوں اور مصلوں کے چکر لگاتے رہتے ہیں۔
مسجد الحرام میں 70 سے زیادہ ٹیمیں صفائی کے کام پر مامور ہیں۔ 1250 مشینیں فراہم کی گئی ہیں۔ یہ روزانہ 24 لاکھ  15  ہزار  456 لٹر جراثیم کش مادہ کا سپرے کررہی ہیں۔ 
انتظامیہ میں صحت نگہداشت اور جراثیم سے بچاؤ کے ادارے کے ناظم اعلی حسن السویھری نے بتایا کہ  مسجد الحرام کو جراثیم سے خالی کرنے کے لیے 600 سے زیادہ کارکنان اور 200 نگرانوں کی خدمات فراہم کی ہیں۔
مخصوص  روبوٹ تین کلو میٹر تک خودکار سسٹم کے تحت کام کرتے ہیں۔ ایک چکر میں چھ سو مربع میٹر کے دائرے میں جراثیم کش اسپرے کیاجاتا ہے۔ ان کے علاوہ 20  نئے  بائیو کیئر ڈرائی سٹیم سٹرلائزر فراہم کیے گئے ہیں۔ انہیں چلانے کے لیے تربیت یافتہ عملہ مہیا کیا گیا ہے۔ 

شیئر: