Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں اب تک 20 ملین زائرین کی خدمت

’زائرین کو تمام تر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جامع منصوبے پر کام ہو رہا ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک 20 لاکھ زائرین کی خدمت کی جاچکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اندرون وبیرون ملک سے زائرین کی تعداد کل منگل تک کی ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’زائرین کو تمام تر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جامع منصوبے پر کام ہو رہا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’زائرین حرم کو زمزم کی فراہمی کے علاوہ ماحول کی صفائی، دینی رہنمائی اور نقل و حرکت میں روانی فراہم کرنے کی سہولتیں فراہم ہیں‘۔

شیئر: