Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی عازمین کے حج  پرمٹ کا اجرا

داخلی عازمین کے پرمٹ جمعہ 5 مئی سے جاری کیے جائیں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ کل جمعہ 5 مئی 2023 سے داخلی عازمین کے لیے حج پرمٹ کا اجرا شروع کردیا جائے گا۔  
العربیہ چینل کے مطابق حج پرمٹ کا اجرا ان عازمین سے کیا جائے  گی جو اندرون مملکت سے حج کرانے والی کمپنیوں و اداروں کے تحت حج پیکیج کی رقم جمع اور حتمی کارروائی مکمل کرچکے ہوں گے۔ 
وزارت کا کہنا ہے کہ اندرون مملکت سے اس سال حج کی درخواست دینے والےمتعدد مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں نےحج پیکیج کی قسطیں جمع نہیں کرائی ہیں۔
بعض ایسے بھی ہیں جنہوں نے حج کے لیے درخواستیں دی تھیں اور پھر منسوخ کرادیں۔ ان سے خالی ہونے والی حج نشستوں پر 7 ذی الحجہ تک نئی درخواستیں دی جاسکتی ہیں۔
درخواستیں اسی صورت میں قابل قبول ہوں گی جبکہ داخلی عازمین کے لیے مختص نشستیں مہیا ہوں۔ 
وزارت حج نے توجہ دلائی ہے کہ  ویب سائٹ یا نسک ایپ کے ذریعے داخلی عازمین کی نشستوں پر اندراج کی سہولت جلد فراہم کی جائے گی۔ 
دوسری جانب وزارت صحت نے  دو روز قبل عازمین حج کو تنبیہ کی کہ وہ محفوظ صحت کے ساتھ حج کو یقینی بنانے کے لیے مقرر ویکسینیں حاصل کرنے کا اہتمام کریں۔ 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  داخلی عازمین حج صحتی ایپ کے ذریعے ویکسینوں کی بکنگ کراسکتے ہیں۔  

شیئر: