پنجاب کے سابق وزیراعلٰی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ’ہمارا عزت احترام اصل اسٹیبلشمنٹ کے لیے ہے جو کہ ریڑھ کی ہڈی ہے۔ آج بھی ان کے ساتھ تعلق ہے اور ان کی عزت ہے۔ لیکن کچھ ایسے گھس بیٹھیے آ گئے ہیں ہر جگہ پر تو ان کے ساتھ ہماری بن نہیں سکتی۔ ان کے ساتھ ہماری ہم آہنگی ہی نہیں ہے اس لیے (کوششں) بے معنی ہے۔ ہمیں افسوس بھی نہیں ہے جو وہ کر رہے ہیں۔‘
اردو نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے گھر ہونے والے پولیس اور محکمہ انٹی کرپشن کے چھاپے سے متعلق کہا کہ اس کارروائی کے پسِ پردہ بھی وہی لوگ ہیں جو عمران خان کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں ان کا نام نہیں لینا چاہتا سب کو پتا ہے وہ کون ہیں۔ وہ غیبی نہیں ہیں، کوئی غیبی نہیں ہوتا ان کے لیے میں ایک ہی دعا کروں گا کہ ان کے شر سے پاکستان کو محفوظ رکھے یہ اصل دہشت گرد ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
کوئی ہدایت دیں گے نہ مذاکرات میں مداخلت کریں گے: چیف جسٹسNode ID: 762381