سعودی خاتون کے یہاں 3 بچیوں کی ولادت
شادی کے 6 برس بعد سعودی خاتون کے یہاں ایک ساتھ بچیوں کی ولادت ہوئی(فوٹو، ٹوئٹر)
نجران ریجن کا سعودی رہائشی شادی کے چھ سال بعد ایک ساتھ تین بچیوں کا باپ بن گیا۔
سعودی شہری نے نومولود بیٹیوں کے نام اسما، سما اورسحاب رکھے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے مقامی شہری کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی تینوں بچیوں کو گود میں لیے ہوئے ہے۔
المواطن نیوز کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے وزارت صحت کے اعلامیہ پر ردعمل دیا ہے۔ بیشترنے دعاؤں کے تحفے سے مقامی شہری کو نوازا۔
حسن دجلی نے تحریر کیا کہ ’ماشا اللہ تین بچیوں کی ولادت کی خوشخبری بہت اچھی ہے اللہ تینوں بچیوں کو نیک سیرت بنائے۔ خالد الحویر نامی صارف نے تحریر کیا کہ ’اللہ تعالی ہمارے ہم وطن کا حال ٹھیک کرے اور دنیا بھرکے مسلمانوں کے خواب پورے کرے‘۔
لیلی الشمری نامی ایک خاتون نے ٹویٹ کیا ’ماشا اللہ اچھی خبر ہے اللہ تعالی تینوں بچیوں کے والدین کو اپنی بچیوں کی خوشیاں دکھائے‘۔
ایک صارف خاتون نے بچیوں کے ناموں پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ’ماشا اللہ بے حد خوبصورت نام ہیں اللہ تعالی ہمارے ہم وطنوں کو بچیوں کے اچھے ناموں کی اچھائی سے نوازے اور انہیں بچیوں کا مثالی باپ بنائے‘۔