نایاب جنگلی جانور پالنے والا شہری گرفتار
’مذکورہ شہری کو 10 سال قید اور 30 لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
عسیر ریجن میں ماحولیاتی تحفظ فورس نے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے جس نے غیر قانونی طور پر نایاب جنگلی جانور پال رکھے تھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شہری پر نایاب جانور کی خرید و فروخت کا الزام ہے جس پر اسے 10 سال قید اور 30 لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔
ماحولیاتی تحفظ فورس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شہری نے 10 شیر، 4 شیرنیاں اور ان کے 4 بچوں کے علاوہ 5 چیتے، دو ریچھ، دو ببر شیر، دو جنگلی بکرے اور ایک جنگلی ہرن پال رکھے تھے‘۔
ماحولیاتی تحفظ فورس کے ترجمان کرنل عبد الرحمن العتیبی نے کہا ہے کہ ’نایاب جنگلی جانوروں کو متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا ہے‘۔
’جبکہ شہری کو نایاب جانوروں کی خرید و فروخت کا الزام عائد کر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔