سعودی عرب میں جازان ریجن کی صبیا کمشنری میں کار کےحادثے میں ایک خاتون ڈرائیور کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
سبق نیوز کے مطابق حادثہ صبیا کمشنری کی شاہراہ عام پرپیش آیا گاڑی خاتون ڈرائیور کے قابو سے باہرہوکر بجلی کے پول سے جاٹکرائی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ’ حادثہ اتنا شدید تھا کہ خاتون ڈرائیور نے موقع پر ہی دم توڑ دیا‘۔
شہری دفاع اور ہلال الاحمر کی ٹیموں نے اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال کے سرد خانے میں منتقل کیا۔