سعودی ولی عہد نے ریاض کے دو محلوں کا نیا نام ’ملک سلمان‘ رکھ دیا
ریاض کے دونوں علاقوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ’ دارالحکومت ریاض کے ’الواحۃ‘ اور ’صلاح الدین‘ محلوں کا نام تبدیل کرکے نام ’ملک سلمان‘ رکھا گیا ہے۔
دونوں علاقوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ بنیادی خدمات کا معیار بلند اورتفریحاتی سرگرمیوں کو جدید انداز میں استوار کیا جائے گا۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملک سلمان محلے کو نئی شناخت دی جائے گی۔ سلمانی طرز تعمیر اور تعمیرات کے سلمانی اصولوں سے استفادہ کیا جائے گا۔
ملک سلمان محلہ دارالحکومت ریاض کے مرکز میں واقع ہے۔ اس کا رقبہ 6.6 کلو میٹر کے لگ بھگ ہے۔ اسے جدید خطوط پر استوار کرنا سعودی وژن 2030 کے اہداف کا اہم حصہ ہے۔
ریاض کو دنیا کے دس بہترین شہروں میں شامل کرانا وژن 2030 کے اہداف میں شامل ہے۔
الواحۃ اور صلاح الدین محلوں کا نیا نام’ملک سلمان‘ رکھنے کا فیصلہ ریاض ریجن کی گورنر شپ کے دوران جو پانچ عشروں سے زیادہ عرصے تک رہی۔ شہر کے لیے ان کی خدمات کا عملی اعتراف ہے۔
شاہ سلمان نے نصف صدی کے دوران الواحۃ اور صلاح الدین محلوں میں رفاع عام کے وسائل سلمانی طرز تعمیر کے مطابق تیار کرائے تھے۔