شاہ سلمان کا عراقی صدر کو مکتوب، عرب سربراہ کانفرنس کی دعوت
سعودی سفیر نے عراقی صدر سے ملاقات کرکے مکتوب حوالے کیا ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عراقی صدر ڈاکٹر عبداللطیف جمال رشید کو مکتوب ارسال کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے عراقی صدر کو مئی میں سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی 32 ویں عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
عراق میں متعین سعودی سفیر عبدالعزیز الشمری نے اتوار کو بغداد میں عراقی صدر سے ملاقات کرکے مکتوب حوالے کیا۔
سعودی سفیر نے عراقی صدر کو شاہ سلمان بن عبدا لعزیز اورولی عہد کی جانب سے عراقی صدر کو خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔
سعودی قیادت نے عراقی حکومت اور عوام کے لیے ترقی و خوشحالی اور امن و استحکام کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
عراقی صدر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے لیے خیر سگالی کا جوابی پیغام حوالے کیا۔