برزبن...آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لہمین نے بورڈ اور کرکٹرز کے درمیان جاری تنازع پر کسی رائے زنی سے انکار کر دیا ۔ان کا موقف ہے کہ فریقین کو بات چیت کے ذریعے معاملات کو طے کرنا چاہیئے ۔لہمین خود بھی اسٹریلوی کرکٹرز کی تنظیم کے صدر رہ چکے ہیں لیکن اب بورڈ کے ملازم ہو نے کی وجہ اس معاملے میں کسی کی حمایت یا مخالفت سے گریزاں ہیں۔اس تنازع سے ایشز کے متاثر ہونے کے امکان کو رد کرتے ہوئے کوچ نے کہا کہ کھلاڑیوں کے بائیکاٹ نوبت نہیں آئے گی۔چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے ٹیم کی انگلینڈ روانگی کے موقع پرانہوں نے کہا کہ ہڑتال یا بائیکاٹ جیسی کوئی بات نہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ روایتی سیریز پروگرام کے مطابق ہو گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کوئی فریق نہیں اس لئے خاموش رہنا پسند کر تا ہوں۔ فی الوقت ہماری توجہ صرف ٹورنامنٹ پر مرکوز ہے۔