Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی ٹکٹ مہنگے، سستے کیے جائیں: سعودی رکن شوری

رکن شوری کا کہنا ہے مسافروں کے حقوق کو سب سے اوپر رکھا جائے۔ (فوٹو: سبق)
سعودی مجلس شوری کے ایک رکن نے محکمہ شہری ہوابازی سے ہوائی جہاز کے ٹکٹ سستے کرنے پر زور دیا ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق منگل کو ایوان شوری میں محکمہ شہری ہوابازی کی سالانہ رپورٹ پر مباحثے کے دوران ارکان شوری کی جانب سے متعدد مطالبات پیش کیے گئے۔
ایک رکن شوری نے توجہ دلائی کہ’ فضائی کمپنی کے ٹکٹوں کی قیمت پر نظر ثانی کی جائے، ٹکٹ حد سے زیادہ مہنگے ہیں۔‘
رکن شوری کا کہنا ہے کہ ’مسافروں کے حقوق کو سب سے اوپر رکھا جائے اور اس بات کی سختی سے پابندی کی جائے۔‘
ایک اور رکن شوری نے محکمہ شہری ہوابازی سے کہا کہ ’وہ ایئر کارگو اور لاجسٹک خدمات کے سلسلے میں بین الاقوامی کمپنیوں سے کاروبار لینے کے لیے ترغیبات کا پروگرام تیار کرے اور یہ کام متعلقہ اداروں کے تعاون سے کیا جائے۔‘

شیئر: