Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ربع الخالی کے صحرا میں گم ہونے والےکی نعش برآمد 

مقامی شہری صحرا میں راستہ بھٹک گیا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے صحرا الربع الخالی میں راستہ بھول کرصحرا میں بھٹک جانے والے مقامی شہری کی نعش مل گئی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق عون فلاحی تنظیم کی جانب سے کہا گیا  ہے کہ ایک روز قبل ’ام  اثلہ‘ کے علاقے میں مقامی شہری کی گمشدگی کی اطلاع ملی تھی۔
تنظیم سے گمشدہ شہری کی تلاش کے لیے مدد طلب کی گئی جس پراس کی تلاش کےلیے صحرا میں گمشدہ افراد کی تلاش کےامور کے ماہرافراد پرمشتمل ٹیم کوٹاسک دیا گیا۔  
رضاکاروں نے اس شخص کو ہرممکن جگہ تلاش کرنے کی کوشش کی مگروہ نہ مل سکا۔
تنظیم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گمشدہ شہری جو کہ صحرا کی تپش اورپانی میسرنہ آنے پرجان کی بازی ہارگیا تھا کی نعش دریافت کرلی گئی۔
عون تنظیم کے ذمہ داران  نے مقامی شہری کی تلاش میں حصہ لینے والے اہلکاروں اور رضاکاروں کا دلی شکریہ ادا کیا ہے۔ 

شیئر: