Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے خرطوم میں قطر کے سفارتخانے پر حملے کی مذمت

بیان میں ہر قسم کے تشدد اور تخریبی کارروائیوں کو مسترد کیا گیا ہے ( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے سنیچر کو سوڈان کے دارلحکومت خرطوم میں قطر کے سفارتخانے پر حملے اور توڑ پھوڑ کی مذمت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وازارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ’ سعودی عرب  سفارت مشنوں اور نمائندوں کے خلاف ہر قسم کے تشدد اور تخریبی کارروائیوں کو مسترد کرتا ہے‘۔
بیان میں سوڈانی فریقوں پر زور دیا گیا کہ ’وہ جدہ میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے تحت جنگ بندی کی پاسداری کریں اور اس راستے پر چلیں جو بحران کے منصفانہ اور جامع حل تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہے‘۔
یاد رہے کہ سوڈان میں قطر کے سفارتخانے پر حملہ جدہ میں ہونے والے عرب سربراہ کانفرنس کے ایک دن بعد ہوا ہے جس میں سوڈان کے متحارب فریقوں سے لڑائی روکنے کی اپیل کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں اردنی سفارتخانے  پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔
اردنی دفتر خارجہ نے بیان میں سفارتخانے پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ’اردن ہر طرح کے تشدد اور تخریب کاری کو مسترد کیا تھا۔
خرطوم میں کویتی سفارتخانے میں اس کے ملٹری اتاشی کی رہائش گاہ پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کا واقعہ پیش آیا تھا۔
اردن اور کویت کی طرف سے حملوں کو تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

شیئر: