Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوڈنگ ٹرک کے ضوابط ، مہلت ختم ہونے میں 120 دن

مہلت ختم ہونے پرتفتیشی کارروائی کا آغاز ہوگا(فوٹو،ٹوئٹر)
 ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خراب گاڑیوں کولے جانے والے لوڈنگ ٹرکس کے لیے مقررہ ضوابط کے لیے دی جانے والی ڈیڈ لائن میں 120 دن رہے گئےہیں۔ مقررہ مہلت ختم ہونے کے بعد اتھارٹی کی جانب سے بڑے پیمانے پرتفتیش کا آغاز کردیاجائے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے  ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کومنظم کرنے کےلیے قانون سازی کی جاتی ہے جس پرعمل کرنا ہرایک کا فرض ہے۔
گاڑیوں کو لے جانے والے لوڈنگ ٹرکس کے لیے گزشتہ برس نومبر میں اتھارٹی کی جانب سے قواعد جاری کیے گئے تھے جس کے مطابق گاڑیوں کی لوڈنگ کے لیے استعمال ہونےوالے تمام ٹرکس کا یکساں رنگ مقرر کیا گیا ہے علاوہ ازیں ٹرک مالکان کے لیے روٹ پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا جس کی میعاد ایک برس ہوگی ۔ پرمٹ ہربرس تجدید کرایاجائے گا۔
 کمپنی کی ملکیت ہونے کی صورت میں لوڈنگ ٹرک کے دروازے پرنمایاں طریقے سے کمپنی کا نام اورمونوگرام بنایا جائے علاوہ ازیں رابطہ نمبربھی واضح طورپردرج کیا جانا ضروری ہے۔
اس ضمن میں اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لوڈنگ ٹرکس کے مالکان جلد از جلد مطلوبہ ضوابط پرعمل کریں بصورت دیگر دی گئی مہلت کے ختم ہونے کے بعد تفتیشی مہم کے دوران جرمانے اورسزا کا سامنا کرنا ہوگا۔

ضوابط کے مطابق تمام لوڈنگ ٹرکوں کا رنگ یکساں کیاجائے گا(فوٹو،ٹوئٹر)

اس ضمن میں اتھارٹی کی جانب سے ویب سائٹ اورٹول فری نمبر 19929 جاری کیا گیا ہے جس پررابطہ کرکے ضوابط کے بارے میں تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

شیئر: