پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحل سے دیوہیکل وہیل مردہ حالت میں ملی ہے جس کی لمبائی 36 فٹ اور وزن 15 سے 20 ٹن تک بتایا جارہا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ نیلی وہیل ہے جو معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے ۔
سمندری اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنےوالی عالمی تنظیم ڈبلیو ڈبلیو ایف کے سینئیر ریسرچ ایسوسی ایٹ سدھیر احمد نے اردو نیوز کو بتایا کہ مقامی ماہی گیروں نے جمعے کو بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے جیونی سے تقریباً چھ کلومیٹر بندری کے مقام پر بڑی جسامت والی اس وہیل کے بارے میں اطلاع دی تھی جس پر ڈبلیو ڈبلیو ایف کی ٹیم نے جاکر اس کا معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ یہ مادہ بلیو وہیل ہے جس کی موت کی وجہ کا اب تک تعین نہیں ہوسکا ہے۔ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے عملے نے سمندر میں جاکر وہیل کی پیمائش کی اور ڈی این اے کے تجزیے کے لیے نمونے جمع کرکے کراچی بجھوادیے ہیں۔
سدھیر احمد نے بتایا کہ مچھلی ساحل سے کچھ دور ابھی تک پانی کے اندر ہے اور توقع ہے کہ اس کی باڈی لہروں کی مدد سے آج یا کل تک ساحل کے بالکل کنارے تک پہنچ جائے گی جس کے بعد اس کا مزید تفصیلی معائنہ کیا جائےگا۔
مزید پڑھیں
-
اڈیشہ کے ساحل پر42فٹ لمبی وھیلNode ID: 26711
-
جزائر فرسان میں اورکاوھیل دیکھی گئیNode ID: 39761
-
القنذہ کے ساحل پر 10 میٹر لمبی مردہ وھیلNode ID: 458451