Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استور میں برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد ہلاک، 25 زخمی

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے (فوٹو: استور پولیس)
گلگت بلتستان کے ضلع استور میں برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔
ایس پی استور کے مطابق واقعہ شوئٹر کے علاقے میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے واقعے کے بعد گلگت اور سکردو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
اس وقت امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
امدادی کارروائیوں میں فوج، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کے علاوہ مقامی لوگ بھی حصہ لے رہے ہیں۔

شیئر: