سعودی عرب کی طرف سے خرطوم میں اردنی سفیر کی رہائش پر حملے کی مذمت
ہر قسم کے تشدد اور توڑ پھوڑ کو مسترد کیے جانے کے عزم کا اعادہ کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے خرطوم میں اردن کے سفیر کی رہائش پر حملے اور توڑ پھوڑ کی مذمت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں سعودی عرب کی طرف سے سفارتی مشنوں اور ان کے نمائندوں کے خلاف ہر قسم کے تشدد اور توڑ پھوڑ کو مسترد کیے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
بیان میں سوڈان میں محدود مدتی جنگ بندی معاہدے اور انسانی ہمدردی کے انتظامات کی پاسداری زور دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جمعے کو اردن کی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’خرطوم میں اردنی سفیر کی رہائش پر حملہ اور توڑ پھوڑ کی گئی ہے‘۔
’حملے کے وقت اردنی سفیر سائد ردایدہ اور سفارتی عملہ پورٹ سوڈان میں تھا۔ کسی سفارتکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا‘۔
اردنی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ’ اس قسم کے حملے سفارتخانوں کے تقدس کے منافی ہیں‘۔
’بین الاقوامی قوانین اور متعلقہ معاہدوں خصوصا ویانا کنونشن کے ضوابط کا احترام ضروری ہے‘۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں خرطوم میں اردن کے سفارتخانے پر حملہ اور توڑ پھوڑ کی گئی تھی جس کی سعودی عرب سمیت دیگر عرب ملکوں نے مذمت کی تھی۔