Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خرطوم میں اردنی سفیر کی رہائش پر حملہ اور توڑ پھوڑ

اردن کا کہنا ہے اس قسم کے حملے سفارتخانوں کے تقدس کے منافی ہیں( فائل فوٹو: ٹوئٹر)
اردن نے کہا ہے کہ ’خرطوم میں اردنی سفیر کی رہائش پر حملہ اور توڑ پھوڑ کی گئی ہے‘۔
اردن کی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’حملے کے وقت اردنی سفیر سائد ردایدہ اور سفارتی عملہ  پورٹ سوڈان میں تھا۔ کسی سفارتکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا‘۔
دفتر خارجہ نے ہر طرح کے تشدد اور تخریب کاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ’ اس قسم کے حملے سفارتخانوں کے تقدس کے منافی ہیں‘۔
اردنی دفتر خارجہ نے کہا کہ ’بین الاقوامی قوانین اور متعلقہ معاہدوں خصوصا ویانا کنونشن کے ضوابط کا احترام ضروری ہے‘۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں خرطوم میں اردن کے سفارتخانے پر حملہ اور توڑ پھوڑ کی گئی تھی جس کی سعودی عرب سمیت دیگر عرب ملکوں نے مذمت کی تھی۔

شیئر: