Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کے تبصرے پر روس برہم، ‘موسٹ وانٹڈ‘ قرار

لنڈسے گراہم نے جمعے کو ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی تھی (فوٹو: اے ایف پی)
روس کی وزارت داخلہ نے امریکہ کے سینیٹر لنڈسے گراہم کا نام ’انتہائی مطلوب‘ افراد کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روسی میڈیا پر چلنے والی رپورٹ میں وزارت داخلہ کے ڈیٹابیس کا حوالہ دیا گیا ہے۔
جمعے کو سنینیٹر لنڈسے گراہم کی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے بعد صدر آفس سے دونوں کی ایک ایڈیٹڈ ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں لنڈسے گراہم کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ ’روسی مر رہے ہیں‘ جب کہ اس کے بعد اگلے منظر میں وہ کہتے ہیں کہ (یوکرین کو) دی گئی امداد ان پیسوں پر مشتمل ہے جو ایک بہترین راستے میں خرچ ہوئے۔‘
ویڈیو پر روس کی جانب سے شدید تنقید سامنے آنے کے بعد یوکرین نے ملاقات کی پوری ویڈیو جاری کر دی تھی جس میں دیکھا اور سنا جا سکتا تھا کہ دونوں ریمارکس مربوط نہیں بکہ الگ الگ ہیں۔
روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے حکام نے اتوار کو کہا تھا وہ لنڈسے گراہم کے ریمارکس کی فوجداری بنیادوں پر تحقیقات شروع کروائی جا رہی ہیں تاہم یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ ان پر کون سے جرم کا الزام عائد کیا جائے گا۔
دوسری جانب اتوار کو لنڈسے گراہم نے روسی تنقید کو غیرضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یوکرینیوں کی حمایت و تعریف فقط ان کا حوصلہ بڑھانے کے لیے کی تھی جو روس کے سامنے مزاحمت کر رہے ہیں اور جن کو واشنگٹن امداد فراہم کر رہا ہے۔
جنوبی کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ریپلکن کے متذکرہ سینیٹر خارجہ پالیسی کے بارے میں جارحانہ خیالات رکھنے کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔
وہ روس کے خلاف یوکرین کی بھرپور حمایت اور مدد کے حوالے سے بھی بہت سرگرم رہے ہیں۔
روس اس سے قبل بھی درجنوں امریکی حکام جن میں منتخب سیاسی رہنما بھی شامل ہیں، پر پابندی عائد کر چکا ہے اور ان کے نام اس فہرست میں ڈالے گئے ہیں جو روس میں داخل نہیں ہو سکتے۔
تاہم ایسا نہ ہونے کے برابر ہے کہ اس کی جانب سے کسی امریکی عہدیدار کو گرفتار کیے جانے کا مطالبہ سامنے آیا ہو۔

شیئر: