سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی منگل کو نائجیریا کے صدر کی حلف وفاداری تقریب میں شرکت کی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی کے علاوہ مختلف ممالک کے وفود کے سربراہ ابوجا میں ہونے والی تقریب میں شریک ہوئے۔
سعودی نائب وزیر خارجہ نے نائجیریا کے صدر کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے مبارکباد دی۔
انہوں نے صدر، نائجیریا کی حکومت و عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے حوالے سے سعودی قیادت کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا ہے۔