ایکسپو 2030 کی میزبانی، نائیجریا نے سعودی عرب کی حمایت کردی
دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے( فوٹو عرب نیوز)
نائیجیریا نے ریاض میں ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب پیشکش کے لیے اپنی مکمل سپورٹ کا وعدہ کیا ہے۔
سعودی عرب میں نائجیریا کے سفیر یحییٰ لاول نے خصوصی انٹرویو کے دوران عرب نیوز کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے اور انہوں نے ہمیشہ بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی سپورٹ کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ یقینی طور پر نائجیریا نے ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے سعودی پیشکش کی مکمل سپورٹ کی ہے۔‘ صدر محمدو بخاری نے حال ہی میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بات کرتے ہوئے اس کی منظوری دی ہے۔‘
شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ سال اکتوبر میں سعودی درخواست کا اعلان کیا تھا اور رسمی درخواست دسمبر میں پیرس میں قائم بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز کی ایک ورچوئل میٹنگ کے دوران جمع کرائی گئی تھی۔
سعودی مملکت کو پہلے ہی متعدد بین الاقوامی توثیق مل چکی ہیں اور وہ ایک مضبوط دعویدار کے طور پر ابھری ہے۔ امیدواری کے عمل کے پانچ مراحل ہیں جو 2023 کے آخر میں ووٹنگ میں ختم ہوں گے۔
سعودی عرب میں نائجیریا کے سفیر نے کہا کہ عمومی طور پر نائجیریا اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں۔
یحییٰ لاول نے کہا کہ ’ ہمارے تعلقات خاص طور پر سیاسی سطح پر بہت اچھے رہے ہیں۔ ہمارے رہنماؤں کے درمیان قریبی مفاہمت موجود ہے اور ہم وقتاً فوقتاً دو طرفہ تعاون کے مختلف امور پر خیالات کا تبادلہ کرتے رہیں گے۔‘
سفیر کے مطابق تجارت تعلقات کے ایک اہم عنصر کی نمائندگی کرتی ہے اور جسے نائیجیریا مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔
’تجارت بہت اہم ہے، اگرچہ یہ اتنی بڑی نہیں ہے جتنا ہم چاہتے تھے لیکن یہ بڑھ رہی ہے۔ یہ نہ بھولیں کہ دونوں ممالک اوپیک کے رکن ہیں اس لیے ان کا اوپیک اور اوپیک پلس کے فریم ورک کے اندر بہت قریبی تعاون ہے تاکہ بین الاقوامی تیل کی منڈی کو مستحکم کرنا جاری رکھا جا سکے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعاون، خاص طور پر سیاسی سطح پر’ کو اجاگر کیا اور کہا کہ تجارت بڑھ رہی ہے، تعاون بڑھ رہا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ دوطرفہ مشترکہ کمیشن تعاون کے لیے ایک بہت اہم فریم ورک ہے جس کے تحت سیاسی،اقتصادی،سیکورٹی،فوجی،تجارت،سرمایہ کاری،ٹیکنالوجی اور لیبر سمیت وسیع مسائل پر بات چیت کی جا سکتی ہے۔
یحییٰ لاول کے مطابق بہت سے شعبے ہیں جن میں نائیجیریا سعودی عرب کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنا چاہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ’ہمیں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانا ہے۔ دونوں طرف سرمایہ کاری بھی ضروری ہے۔‘
سعودی عرب میں نائجیریا کے سفیر نے کہا کہ ’ان دنوں ممالک کے درمیان تمام تعلقات زیادہ تر تجارت، تجارتی تبادلے اور سرمایہ کاری پر مبنی ہیں۔ ہمارے پاس دیگر اہم شعبے بھی ہیں جیسے تیل ،معلومات، ڈیجیٹل معیشت اور ڈیجیٹل تعاون کا شعبہ۔‘