پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو لاہور میں محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا ہے۔
صوبہ پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر کے مطابق پرویز الٰہی کرپشن کے مقدمات میں مطلوب تھے اور انہیں ان ہی مقدمات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
دوسری جانب پی ٹی آئی اور پرویز الٰہی کے خاندان کے افراد ان کی گرفتاری کو عمران خان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔
پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’جنوری سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا تب میرے والد نے مجھے یہ بھی کہا تھا کہ چاہے مجھے بھی گرفتار کرلیں ہم نے عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’تین دن پہلے میرے والد اور والدہ نے یہی بات دُہرائی۔ ہم پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے۔‘
جنوری سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا تھا تب میرے والد نے مجھے یہ کہا تھا کہ چاہے مجھے بھی گرفتار کر لیں ہم نے عمران خان کا ساتھ دینا ہے ۔ 3 دن پہلے میرے والد اور والدہ نے یہی چیز دہرائی۔اب کہا جا رہا ہے کہ پولیس نے میرے والد کو جھوٹے مقدموں میں گرفتار کیا ہے۔ ہم انشا ءاللہ پی ٹی… pic.twitter.com/TqbWlkbZ0U
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) June 1, 2023
چودھری پرویز الٰہی اور ان کا خاندان تاریخی طور پر ہمیشہ اسٹبلشمنٹ کے قریب رہا ہے لیکن عمران خان کی موجودہ حکومت اور اس کے اداروں کے ساتھ رسہ کشی کی وجہ سے پہلی بار پرویز الٰہی اسٹبلشمنٹ کے دوسری طرف نظر آ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھی ان کی گرفتاری پر صارفین دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
شفیق احمد نے پرویز الٰہی کی گرفتاری کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پرویز الٰہی کی عمر 77 سال ہے اور جب قابو میں آگئے تھے اور اب کہیں بھاگ تھوڑی جانا تھا تو اس طرح کیوں تقریباً کھینچتے ہوئے لے جانے کا کیا مقصد تھا۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’پنجاب پولیس کچھ بزرگی کا خیال کر لیا کرو۔‘
پرویز الٰہی کی عمر 77 سال ہے اور جب قابو آگیا تھا اور اب کہیں بھاگ تھوڑی جانا تھا تو اس طرح کیوں تقریباً کھینچتے ھوئے لے جانے کا کیا مقصد تھا۔
پنجاب پولیس کچھ بزرگی کا خیال کرلیا کرو pic.twitter.com/jxDDdOmKv7— Shafiq Ahmad Adv (@ShafiqAhmadAdv3) June 1, 2023
پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے پرویز الٰہی کی گرفتاری کو ’انتقام‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ان سے صرف انتقام لیا جا رہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کا ساتھ دیا۔‘
پرویز الٰہی کی عمر 77 سال ہے اور جب قابو آگیا تھا اور اب کہیں بھاگ تھوڑی جانا تھا تو اس طرح کیوں تقریباً کھینچتے ھوئے لے جانے کا کیا مقصد تھا۔
پنجاب پولیس کچھ بزرگی کا خیال کرلیا کرو pic.twitter.com/jxDDdOmKv7— Shafiq Ahmad Adv (@ShafiqAhmadAdv3) June 1, 2023
پرویز الہی صاحب بزرگ ہے ان سے صرف انتقام لیا جارہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کا ساتھ کیوں دیا۔ یہ وقت بھی گزر جائے گا انشاللہ https://t.co/PbQkSSilqo
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) June 1, 2023
کچھ صارفین ایسے سوالات بھی اٹھا رہے ہیں کہ آخر پرویز الٰہی کو گرفتار ہی کیوں کیا گیا۔ اینکر پرسن اجمل جامی نے لکھا کہ ’ایک اہم ترین سوال یہ بھی ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کہاں جاتے ہوئے گرفتار ہوئے؟‘
ایک اہم ترین سوال یہ بھی ھے کہ چوہدری پرویز الہی کہاں جاتے ہوئے گرفتار ہوئے۔۔۔؟؟
— Ajmal Jami (@ajmaljami) June 1, 2023
ڈان کے سابق ایڈیٹر عباس ناصر نے لکھا کہ ’یقیناً یہ ایک انقلاب سے کم نہیں جب عمران خان پرویز الٰہی کو بوائز (اسٹبلمشنٹ) کے خلاف جانے پر قائل کرلیں اور پھر گرفتاری ہوجائے۔ کوئی چند مہینے پہلے ایسا خواب میں بھی نہیں سوچ سکتا تھا۔‘
It is a revolution indeed when IK can convince Pervez Elahi to defy the boys and be arrested. Who could have dreamt of this happening, even a few months ago.
— Abbas Nasir (@abbasnasir59) June 1, 2023
انہوں نے مزید لکھا کہ ’وہ (اسٹبلشمنٹ) پہلے پرورش کرتی ہے، استعمال کرتی اور پھر پھینک دیتی ہے۔‘
Pervez Elahi was establishment's most loyal ally for the past four decades. We are witnessing the state devour its own children. They nurture, use and then discard. Pakistan paying the cost of these games in the shape of anarchy and authoritarianism.
— Ammar Ali Jan (@ammaralijan) June 1, 2023