Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 عدالت نے سابق شوہرکے خلاف خلیجی خاتون کا دعوی رد کردیا

خاتون کا کہنا تھا کہ شوہرکوگاڑی لے کردی اورتفریح کےلیے اخراجات کیے(فوٹو، ٹوئٹر)
الفجیرہ کی عدالت نے سابق شوہر پر خرچ کیے گئے 2 لاکھ 11 ہزاردرھم کی واپسی کا دعوی مسترد کردیا۔ خاتون جس نے شوہرسے علیحدگی اختیار کرلی تھی نے عدالت سے دعوی کیا تھا کہ اسے وہ رقم واپس دلوائی جائے جواس نے گزشتہ ایک برس کے دوران شوہرپرخرچ کی تھی۔
اماراتی اخبارکے مطابق الفجیرہ کی عدالت میں ایک خلیجی خاتون نے اپنے سابق شوہرکے خلاف مقدمہ دائرکیا جس میں عدالت سے مطالبہ کیا تھاکہ اس نے گزشتہ ایک برس کے دوران شوہرپرکافی رقم خرچ کی ہے مگراب اس سے علیحدگی کے بعد اسے وہ رقم واپس دلائی جائے۔
خاتون کا کہنا تھاکہ اس نے اپنی ذاتی رقم سے شوہرکوگاڑی خرید کردی جبکہ بیرون ملک تفریحی دوروں کے دوران ہوٹل کے قیام سمیت تمام سفری اخراجات بھی برداشت کیے تھے جس کی مجموعی مالیت 2 لاکھ 11 ہزار درھم ہے۔
عدالت نے یہ کہتے ہوئے دعوی مسترد کردیا کہ جو رقم خرچ کی گئی وہ خاتون کی مرضی سے خرچ کی گئی تھی جس میں بیرون ملک تفریح اوردیگراخراجات بھی شامل تھے۔
عدالت کا مزید کہنا تھاکہ خاتون نے اپنے شوہرکے ہمراہ تفریحی دورے کیے تھے جو انکی مرضی کے مطابق تھے جہاں تک گاڑی کا معاملہ ہے تو وہ خاتون نے اپنے مرضی سے شوہرکوتحفے میں دی تھی اوریہ جائز نہیں کہ تحفہ دے کراسے واپس طلب کیاجائے۔

شیئر: