Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں دو ٹرینوں کو حادثہ: 50 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

اوڈیشہ کے شہر بالاسور میں دو سافر ٹرینوں کی بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں (فوٹو: اے پی)
انڈیا کی ریاست اوڈیشہ میں دو مسافر ٹرینوں کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک جبکہ 400 زخمی ہو گئے ہیں۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی نے اوڈیشہ کے چیف سیکریٹری پردیپ جینا کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھونیشور سے تقریباً 200 کلومیٹر (125 میل) دور واقع اوڈیشہ کے شہر بالاسور میں ایک مسافر ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں۔
اسی اثنا میں پیچھے سے آنی والی ایک اور مسافر ٹرین حادثے کا شکار ٹرین سے ٹکرا گئی۔
حکام نے حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
حادثے میں کورومنڈل ایکسپریس کی 15 بوگیاں جبکہ دوسری ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اُتری ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی ایک ٹویٹ میں واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ریلوے کے وزیر اشونی وشنو سے بات کی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’اوڈیشہ میں ٹرین حادثے پر غمزدہ ہوں۔ غم کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔‘
’دعا ہے کہ زخمی جلد صحت یاب ہوں۔ میں نے وزیر ریلوے اشونی ویشنو سے بات کی اور صورت حال کا جائزہ لیا۔ جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔‘
مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بینرجی نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’وہ خود چیف سیکریٹری اور دیگر سینیئر افسران کے ساتھ مسلسل صورت حال کی نگرانی کر رہی ہیں۔‘

شیئر: