Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی باغیوں نے ریاض پر میزائل داغنے کی کوشش کی

ریاض: سعودی ایئرفورس نے ریاض کو میزائل نشانہ کی کوشش ناکام بنادی۔ اتحادی افواج نے اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ ٹرمپ کی ریاض آمد کے موقع پر حوثی باغیوں نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ریاض کی طرف میزائل داغنے کی کوشش کی تھی جسے الرین کمشنری میں فضا میں ناکارہ بنادیا گیا۔ اتحادی افواج نے کہا ہے کہ میزائل داغنے کے مقام کا انکشاف ہوتے ہی اسے تباہ کردیا گیا تھا۔ حوثی باغیوں نے صعدہ کمشنری میں ایک غار سے میزئل داغا تھا۔ غار میں بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ٹرمپ کی آمد کے موقع پر ریاض کو نشانہ بنانے کی سازش سے اندازہ ہوتا ہے کہ حوثی باغی ٹرمپ کے دورے کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ 
 
ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب اور ریاض کانفرنس کی تمام خبروں کو ایک صفحہ پر دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے ٹیگ”ٹرمپ“ اور ”ریاض کانفرنس“ پر کلک کریں
 

شیئر: