خانہ کعبہ کی تصوری کے سامنے ٹرمپ 3منٹ تک رکے رہے
ریاض (واس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ہمراہ عصری فن پاروں کے میلے کا دورہ کیا۔ عصری فن پاروں کی نمائش میں سعودی نوجوان مصوروں ، فوٹو گرافروں اور فنکاروں کے فن پارے رکھے گئے ہیں۔ نمائش میں کعبہ اللہ کی دیوہیکل تصویر کے سامنے امریکی صدر 3منٹ تک رکے رہے۔ امریکی صدر کعبہ اللہ کی تصویر کے سامنے مبہوت ہوگئے۔ سوشل میڈیا میں تصاویر اور وڈیو وائرل ہوگئیں۔ ٹرمپ نے سعودی نوجوانوں کے فن پاروں کی تعریف کی ہے۔
ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب اور ریاض کانفرنس کی تمام خبریں ایک صفحے پر دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے ٹیگ پر کلک کریں