Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، عمان شاہراہ پر گاڑیوں کی حد رفتار کیا ہوگی؟

’ربع الخالی‘ میں تعمیر کی گئی یہ شاہراہ انجینئرنگ کا شاہکار ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی روڈ جنرل اتھارٹی نے سعودی عرب اور عمان کو جوڑنے والی صحرائے ربع الخالی شاہراہ پر گاڑیوں کی حد رفتار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ’ شاہراہ پر مختلف مقامات پر حدِ رفتار جدا ہے جو شاہراہوں کے موڑ اور مقامات کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے تجویز کی ہے۔‘
شاہراہ کا آغاز البطحاء روڈ سے ہوتا ہے جو سلوی سے گزر کر شیبہ سینٹر تک جاتی ہے یہ شاہراہ 356 کلو میٹر طویل ہے جو سعودی عرب کو عمان سے جوڑتی ہے۔
ہائی ویزے اتھارٹی نے سعودی ، عمانی شاہراہ پر مرکز شیبہ سے 10 کلو میٹر ربع الخالی چیک پوسٹ کی جانب رفتار کی انتہائی حد 90 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جسے بڑھا کر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کردیا گیا ہے۔‘
’ربع الخالی چیک پوسٹ تک 196 کلومیٹر کی مسافت پر حدِ رفتار 90 کلو میٹر ہی رہے گی۔‘
واضح رہے سعودی عرب اور عمان کو جوڑنے والی سڑک عرب کے مشہور ریگستان ’ربع الخالی‘ میں تعمیر کی گئی ہے جو انجینئرنگ کا شاہکار ہے۔
اس راستے میں صحرا کے خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں جبکہ ریت کی وجہ سے سڑک پر گاڑی چلانا دشوار ہوتا ہے۔
اسی لیے اس شاہراہ پر حد رفتار کو کم رکھا گیا ہے تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحال میں ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول رکھ سکے۔

 

شیئر: