Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’زائرین حرمین میں موبائل سے تصویر بنانے میں وقت ضائع نہ کریں‘

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں میسر آنے والے لمحات کو غنیمت جانیں (فوٹو ایکس اکاونٹ الحرمین)
ادارہ حرمین کے شعبہ امور دینہ کی جانب سے زائرخواتین کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ حرمین میں زیادہ سے زیادہ وقت عبادت الہی میں گزاریں، دروس قران کے حلقوں سے استفادہ کریں اپنے وقت کو موبائل کی تصویر بنانے میں ضائع نہ کریں۔
سبق نیوز کے مطابق ادارہ حرمین نے دنیا بھر سے آنے والی زائرخواتین کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا ’حرمین کے تقدس کا خاص خیال رکھیں۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں میسر آنے والے لمحات کو غنیمت جانیں اور قرآن کریم کی تلاوت و نوافل کثرت سے ادا کریں۔‘
’مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں مختلف زبانوں میں دروس قرآن کے خصوصی حلقے ہوتے ہیں جن سے استفادہ کریں تاکہ اسلام کی اصل تعلیمات سے درست طورپر آگاہ ہوسکیں۔‘
پیغام میں زائرخواتین کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا گیا ’عزیز بہنوں اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ دنیا کے مقدس ترین مقام پرہیں یہاں آپ کی موجودگی بہت اہم ہے۔ اس لیے اس مقدس مقام کے تقدس کا خاص خیال رکھیں۔‘
’طواف و سعی کے دوران اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ ازدحام والے مقام پر نہ جائیں خاص کر مسجد الحرام سے باہرنکلنے کے دوران ازدحام سے گریز کریں۔ زیادہ وقت دعا میں صرف کریں۔‘
اگر کسی دینی مسئلے میں الجھن کا شکار ہیں تو حرمین میں موجود رہنما مرکز سے رجوع کریں اور انہیں اپنا مسئلہ بتائیں جہاں آپ کی درست رہنمائی کی جائے گی۔

 

شیئر: