Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب، جی سی سی اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر

سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل الرویلی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی بری، بحری اور فضائی فورسز، امریکہ اور جی سی سی ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں’عقابی عزم 23‘ اختتام پذیر ہوگئیں۔ 
 ظہران ایئر وار سینٹر میں سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی، شریک ممالک کی افواج کے چیفس آف سٹاف، سعودی فضائیہ کے کمانڈر ترکی عبدالعزیز  اور سعودی فوجی کمانڈرز اختتامی تقریب میں شریک ہوئے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فوجی مشقوں کا مقصد حربی استعداد بہتر بنانا ، حربی آپریشن کی تیاری کرنا، منصوبہ بندی اور ہر سطح پر عسکری سکیموں کے نفاذ کے سلسلے میں تجربات کا تبادلہ تھا۔
علاوہ ازیں امریکہ اور جی سی سی ممالک کے سٹراٹیجک اور عسکری تعلقات کے مستحکم ہونے کا مظاہرہ بھی تھا۔ 
مشترکہ مشقیں دو ہفتے جاری رہیں۔ ایک سیمینار بھی ہوا۔ جس کے اختتام پر شرکا کو یادگاری تحائف بھی دیے گئے۔ 

شیئر: