Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی گاڑیوں کی حوالگی اور سپیئرپارٹس میں تاخیر، دس ڈیلرز پر جرمانے

قانون تجارت کے تحت 14 روز کے اندر سپئر پارٹس کی فراہمی لازمی ہے ( فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی وزارت تجارت نے قوانین کی خلاف ورزی پر مملکت کے مختلف علاقوں میں جرمن، امریکن، جاپانی اور چینی گاڑیوں کے 10 ڈیلرز پر جرمانے کیے ہیں۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق گاڑیوں کے ڈیلرز نے اس حوالے سے موجود قانون اور اس کے لائحہ عمل کی خلاف ورزی کی تھی۔
فاضل پرزوں کی فراہمی اور مینٹیننس کی سہولت مہیا کرنے سے متعلق قوانین کی پابندی نہیں کی جبکہ گاڑیوں کے سودے کے بعد صارفین کے  لیے مقرر خدمات سے پہلو تہی کی گئی۔
یاد رہے کہ قانون تجارت کے تحت گاڑیوں کے  ڈیلرز اس بات کے پابند ہپیں کہ جب بھی خریدار کوئی سپیئر پارٹ طلب کرے تو 14 روز کے اندر مہیا کیا جائے۔  
وزارت نے سپیئر پارٹس کی فراہمی میں تاخیر پر تین جاپانی کمپنیوں پر جرمانہ کیا۔ وزارت نے نئی گاڑی حوالے کرنے میں تاخیر پر چین کی چار کمپنیوں  کے ڈیلرز پر جرمانہ کیا ہے۔

شیئر: