Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں سپیئر پارٹس کی دکانوں پر تفتیشی مہم، اقامہ خلاف ورزی پر غیرملکی گرفتار

تفتیشی مہم کے دوران سپیئر پارٹس کی ایک دکان سیل کی گئی ہے( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں انسداد تجارتی پردہ پوشی قومی پروگرام کے افسران نے مشرقی ریجن میں گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کے تجارتی اداروں پر تفتیشی کارروائی کی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق تفتیشی افسران نے تفتیشی مہم کے دوران سپیئر پارٹس کی ایک دکان سیل کردی جبکہ اقامہ اور روزگار قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کارکنان کو حراست میں لیا ہے۔
انسداد تجارتی پردہ پوشی قومی پروگرام کے افسران ایسے تمام مشکوک اداروں پر چھاپے مار رہے ہیں جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ سعودی قانون تجارت کی خلاف ورزی کرکے سعودیوں  کے نام سے کاروبار کررہے ہیں۔ 
قومی پروگرام برائے انسداد تجارتی پردہ پوشی نے متنبہ کیا کہ ’ایسے کسی بھی شخص کو جو قانون تجارت کی خلاف ورزی کرکے سعویوں کے نام  سے اپنا کاروبار کررہا ہو یا وہ سعودی جو اپنے نام سے غیرملکیوں کو کاروبار کرا رہے ہوں ان کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی ہوگی۔ ثبوت ملنے پر مقررہ سزائیں دی جائیں گی‘۔
یاد رہے کہ انسداد تجارتی پردہ پوشی قانون کی خلاف ورزی پر پانچ برس قید اور پچاس لاکھ ریال  کا جرمانہ ہے۔
غیر قانونی تجارتی سامان بحکم عدالت ضبط، تجارتی ادارہ سیل جبکہ سجل تجاری منسوخ ہوجاتی ہے۔
کاروبار کرنے والا غیرملکی کو مملکت سے بے دخل کرکے بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے۔

شیئر: