لندن .... مقامی ٹرانسپورٹ حکام نے ایسٹ کرائیڈن کے علاقے میں ٹرام چلاتے ہوئے سو جانے والے ڈرائیور کو معطل کردیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ یہاںریڈ سگنل دیکھ کر رکا تھا مگر پھر ٹرام اپنی جگہ کھڑی کی کھڑی رہ گئی کیونکہ ڈرائیور سو چکا تھا۔ تاخیر ہونے پر مسافروں نے ڈرائیو رکو جاکر دیکھا تو پتہ چلا کہ وہ اسٹیئرنگ پر سر جھکائے سو رہا ہے ۔ انہوں نے اسکے قریب کی کھڑکیوں پر دستک دی تب کہیں اسکی آنکھ کھلی۔ ٹرام کمپنی نے بھی اپنے طور پر اس واقعہ کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔ واضح ہو کہ ایک دو ہفتے قبل اسی علاقے میں ایک اور ٹرام ڈرائیور کی غفلت سے حادثہ پیش آیا تھا جس میں 7افرادہلاک ہوئے تھے کیونکہ ٹرام ڈرائیو رکی غلطی سے ٹرام بھی الٹ گئی تھی۔اس واقعہ پر نہ صرف مسافروں بلکہ شہر کے میئر صادق خان نے بھی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ ٹرین ومبلڈن جارہی تھی کہ اس صورتحال سے دوچا رہوئی۔ صادق خان نے ٹرام ڈرائیور والوں کی یونین سے بھی صورتحال کی وضاحت طلب کی ہے جبکہ کمپنی نے اپنے طور پر بھی چھان بین شروع کردی ہے۔