Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لومڑیوں کا خاندان آباد

برمنگھم..... ایک مقامی باغ میں اچانک لومڑیو ںکا ایک کنبہ نظر آیاجوغالباً سیر و تفریح کی غرض سے جھاڑیوںسے نکل کر کھلی جگہ آکر بیٹھ گیاتھا۔ اس شہری علاقے میں بالعموم لومڑیاں نظر نہیں آتیں۔ زیادہ لومڑیاں آس پاس کے جنگلات میں ہوتی ہیں تاہم اس طرح پورے بال بچوں سمیت شہری علاقے میں آجانا سب کیلئے حیران کن تھا اور اسی لئے آنے جانے والے افراد انہیں دیکھ کر حیرت زدہ ہوتے رہے بلکہ انہوں نے اس میں دلچسپی لی اور کئی ایسے بھی تھے جو لومڑیوں کے اس کنبے کی وڈیو تیار کرتے رہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 20برسوں میں برطانیہ کے جنگلاتی علاقوں میں یا ان علاقوں میں جہاں درختوں اور جھاڑیوں کی تعداد زیادہ ہے لومڑیوں کی تعداد میں 4گنا اضافہ ہوا ہے ان میں اکثر لومڑیاں صبح سویرے شہری علاقوں میں گھس آتی ہیں اور انکے سامنے جو بھی ہوتا ہے اسے الٹ پلٹ کر رکھ دیتی ہیں۔ ان لومڑیوں کی عادا ت و اطوار کے بارے میں پوٹر کی مشہور کتاب بیٹرکس میں بھی تفصیلات دی گئی ہیں۔ اب جو لومڑی کا کنبہ نظر آیا ہے اسکی فوٹو گرافی وائلڈ لائف فوٹو گرافر پیٹ واکڈین نے کی ہے۔ کچھ لوگوں کا کہناہے کہ یہ لومڑیاں خطرناک بھی ہیں۔ اس حوالے سے اس سال کئی یونیورسٹیوں میں جو تحقیقی کام ہوا ہے وہ انہیں خطرناک ثابت کرتا ہے۔ ماہرین حیوانات کا کہناہے کہ آئندہ ستمبر میں یہ لومڑیاں کچھ اور جارحیت پر اتر آئیں گی اور شہر میں جگہ جگہ دندناتی پھریں گی جسکی وجہ سے شہریوں کی زندگی بڑی حدتک اجیرن ہوجائیگی تاہم اب تک غیر معمولی طور پر تیز رفتاری سے بڑھتی ہوئی لومڑیوں کی نسل کو قابو میں کرنے کیلئے کوئی موثر سرکاری منصوبہ سامنے نہیں آیا ہے۔ 

شیئر: