Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گر مہر کتاب تحریر کررہی ہیں

نئی دہلی ..... اس سال فروری میں رامجس کالج میں ہونے والے فسادات کے بعد جس دن گرمہر کور نے اپنی وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی تھی اسی دن انہوںنے کہا تھا کہ لوگ اپنی بات مجھ سے منسوب کرتے ہیں لیکن میں نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ میں خاموش رہونگی اور وقت آنے پر اپنے طور پر ساری باتوں کی وضاحت کرونگی۔اب کور ایک کتاب ”موومنٹس آف فریڈم“ تحریر کررہی ہیں۔ خیال ہے کہ کتاب جنوری 2018ءتک دستیاب ہوگی۔گر مہر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس کتاب میں ، میں نے اپنے بارے میں بہت کم لکھا ہے لیکن مجھے ماں او ردادی کی جانب سے جو کچھ حساسیت ورثے میں ملی ہے اس پر کتاب تحریر کی ہے۔ ان دونوں نے اپنے بچوں کی تن تنہا پرورش کی۔ یہ کتاب ایک خاندان میں 3 خواتین اور انکے حوصلے کی داستان ہے۔ اس کتاب میں جنگ کا ایک نیا رخ پیش کیا جائیگا جو انتہائی جذباتی ہے۔ انکاکہناہے کہ فروری میں جو کچھ بھی ہوا اس کے بعد یہ بات اہم ہوگئی کہ میں اپنی کہانی سناﺅں اور اسے عوام کے سامنے پیش کروں۔ کتاب میں 47سے 2017ءتک کے واقعات پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔ 1947ءمیں میری دادی لاہور سے ہندوستانی پنجاب منتقل ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ کالج ہنگامو ںکے بعد گر مہرنے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کی تھی۔ انکے والد کارگل جنگ میں ہلاک ہوئے تھے۔ بی جے پی کے وزراءتک میدا ن میں کود پڑے تھے اور انہوں نے گر مہر پر مختلف الزامات لگانا شروع کردیئے تھے ۔ خیال ہے کہ اس بارے میں بھی مہر اپنی کتاب میں ذکر کرینگی۔

شیئر: