پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو ایسے دو ٹریفک وارڈرنز کی تلاش ہے جو محکمے سے دو کروڑ روپے سے زائد کا پیڑول چوری کرنے کے بعد غائب ہوچکے ہیں۔
اردو نیوز کو دستیاب دستاویزات کے مطابق دوٹریفک وارڈنز محمد طارق اور ندیم اسلم نے سرکاری خزانے سے 88 ہزار 472 لیٹر پیٹرول خورد برد کیا ہے۔ دو وارڈنز گزشتہ کئی سالوں سے ایک منظم طریقے سے سرکاری خزانے پر ہاتھ صاف کر رہے تھے۔
سٹی ٹریفک پولیس کے ایک اعلی افسر نے اردو نیوز کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ’کہ ان دونوں ٹریفک وارڈنز کے خلاف اس وقت انکوائری شروع ہوئی جب وہ اچانک غائب ہوئے۔ گذشتہ ایک ماہ سے وہ کام پر نہیں آ رہے تھے اور ان کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
لاہور کے ٹریفک وارڈنز جھگڑتے کیوں ہیں؟Node ID: 464341
-
لاہور میں ٹریفک وارڈن کے روکنے پر پہلے کار سوار کی ٹکر اور پھر۔۔Node ID: 521236