Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موڈیز نے سعودی بینکنگ سسٹم کو مستحکم سے مثبت میں اپ گریڈ کر دیا

کارکردگی بہتر ہونے سے بینکوں کے منافع میں اضافے کا امکان ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
موڈیز انویسٹرس سروس نے تیل کی مضبوط قیمتوں، اصلاحاتی ایجنڈے اور اقتصادی ترقی میں اضافے کی بدولت سعودی عرب کے بینکنگ سسٹم کو مستحکم سے مثبت میں اپ گریڈ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق موڈیز کارپوریشن کے بانڈ کریڈٹ ریٹنگ کے ذیلی ادارے نے اپ گریڈ کے لیے دیگر محرک عوامل کے طور پر مملکت کے کاروباری اعتماد اور حکومتی اخراجات کو بھی اجاگر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق معیشت کے غیر ہائیڈرو کاربن سیکٹر جہاں بنیادی طور پرسعودی بینک کام کرتے ہیں اس اقتصادی رفتار کی وجہ سے پائیدار ترقی کا سامنا کر رہے ہیں۔
توقع ہے کہ بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے 2023 میں غیر تیل کی مجموعی گھریلو مصنوعات کی نمو 4.7 فیصد تک پہنچ جائے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ’کریڈٹ کی مانگ زیادہ ہے جب کہ قرض کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے جس سے بینکوں کے منافع میں اضافے کا امکان ہے۔‘
موڈیز کا خیال ہے کہ سعودی بینکوں کو بلند شرح سود کے ساتھ رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے ڈیپازیٹرز کو زیادہ مہنگے ٹرم ڈپازٹس کی طرف راغب کریں گےاور شرح سود کے مارجن کو سخت کیا جائے گا۔
موڈیز کے مطابق اس سال نجی شعبے کو قرض دینے میں بھی 10 فیصد اضافہ متوقع ہے جو کہ اس شعبے میں مثبت پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔
مزید برآں ریزڈینشل مارگیج میں اضافہ جاری رہنے کی پیشں گوئی کی گئی ہے جسے گھر کی ملکیت میں اضافے کے لیے حکومتی انیشیٹو کے نقطہ نظر سے تقویت ملی ہے۔
خیال رہے کہ مئی میں ایک اور اکانومی ٹریکر نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی عرب کی غیر تیل کی کاروباری سرگرمیاں مجموعی طور پر اپریل میں بہتر ہوئیں کیونکہ مضبوط ڈومیسٹک مانگ نے ستمبر 2014 کے بعد سے تیز ترین شرح سے نئے اضافے کو متحرک کیا۔

شیئر: