نو ماہ میں سعودی معیشت کی شرح نمو 10.2 فیصد: موڈیز
نو ماہ میں سعودی معیشت کی شرح نمو 10.2 فیصد: موڈیز
بدھ 14 دسمبر 2022 5:19
موڈیز کا کہنا ہے کہ موثر مالیاتی پالیسی کی بدولت بہتر شرح نمو ممکن ہوئی ہے (فائل فوٹو: الوطن)
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ ’سال رواں کے ابتدائی نو ماہ کے دوران سعودی معیشت کی شرح نمو 10.2 فیصد رہی ہے۔‘
الوطن اخبار کے مطابق موڈیز کا کہنا ہے کہ ’تیل کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے موثر مالیاتی پالیسی کی بدولت بہتر شرح نمو ممکن ہو سکی ہے۔‘
تیل کے نرخوں میں اصافے اور تیل کے ہٹ کر دیگر ذرائع آمدن میں تیزی سے پیدا ہونے والی وسعت کا بہتر شرح نمو میں نمیاں کردار ہے۔
موڈیز کے مطابق 2022 اور2021 کے دوران تیل کے کے علاوہ ذرائع آمدن میں زبردست شرح نمو ہوئی ہے اور سالانہ پانچ فیصد شرح نمو ریکارڈ کی گئی۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ’ اقتصادی وسائل میں تنوع کا مشن تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔ حکومت کے میگا منصوبے ڈیزائن سے نکل کر اب نفاذ کے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔‘
موڈیز کا کہنا ہے کہ ’سعودی عرب کی حکمت عملی کا اثر مالیاتی پالیسی اور معیشت کی کامیابی کی صورت میں ابھر کا سامنے آ رہا ہے۔‘
اس سے قبل سعودی نیشنل ڈبٹ مینیجمینٹ سینٹر نے موڈیز کا حوالہ دیتے ہوئے ایک پریس ریلیز میں کہا تھا کہ ’سعودی عرب کی جی ڈی پی 2021-2023 میں اوسطاً پانچ فیصد کی شرح سے بڑھنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔‘
موڈیز کا کہنا تھا کہ ’مملکت میں مالیاتی اداروں کی ترقی پچھلے پانچ برسوں میں حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور اصلاحات کو ظاہر کرتی ہے۔‘
’سعودی عرب کی حکومت تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے دوران بھی زیادہ موثر مالیاتی پالیسی فریم ورک کا مظاہرہ کرتی ہے۔‘