Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لڑکی کی ویڈیو کال کے دوران خود کشی، بچے کی پیدائش پر والد کو چھٹی سمیت پاکستان میں گذشتہ ہفتے پڑھی جانے والی خبریں

گذشتہ ہفتے پاکستان میں بچے کی پیدائش پر والد کو تنخواہ کے ساتھ ایک مہینے کی چھٹیوں کے حوالے سے نئے قانون، یونان میں کشی حادثے میں ہلاکتیں، سرمایہ کاری کونسل کے قیام، سیاسی جماعتوں میں دھڑے بازی اور پشاور میں خاتون کی ویڈیو کال کے دوران خود کشی سے متعلق خبریں قارئین کی توجہ کا مرکز رہیں۔

بچے کی پیدائش پر والد کو تنخواہ کے ساتھ ایک ماہ کی چھٹی، نیا قانون نافذ

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے زچگی اور پدریت(والد بننے) کی چھٹی کے بل 2023 کی توثیق کر دی ہے۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر نے بل کی توثیق آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت کی۔
یہ بِل قرۃ العین مری نے سینیٹ میں 12 نومبر 2018 کو پیش کیا تھا۔
اس وقت کی حکومت نے اس بل کی مخالفت کی تھی۔ اس کے باوجود سینیٹ نے یہ بل منظور کر لیا تھا لیکن بعد میں یہ بل قومی اسمبلی سے منظور نہ ہو سکا۔
مزید خبریں

بہتر مستقبل کی خاطر تارکین وطن بحیرہ روم کے ذریعے اٹلی پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی) 

یونان حادثہ: پاکستانیوں کو ’زبردستی کشتی کے نچلے‘ حصے میں رکھا گیا

یونان کے ساحل پر ڈوبنے والی کشتی میں زندہ بچ جانے والے تارکین وطن نے کوسٹ گارڈز کو بتایا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو زبردستی کشتی کے نچلے حصے جبکہ دیگر ملکوں کے شہریوں کو کشتی کے اوپر والے حصہ میں رکھا گیا تھا۔
برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق ڈوبنے والی کشتی کے بارے میں خوفناک تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ایسے سوالات بھی اٹھ رہے ہیں کہ یونانی کوسٹ گارڈ نے اس سانحے میں اپنے کردار کو ’چھپا‘ دیا ہے۔
تقریباً 500 افراد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔ زندہ بچ جانے والے تارکین وطن کا کہنا ہے کہ ’خواتین اور بچوں کو سامان رکھنے والی جگہ پر ’بند‘ رکھا گیا جبکہ پاکستانی شہریوں کو نیچے رکھا گیا تھا۔ جب وہ کشتی کے اوپر والے حصے میں تازہ پانی کے لیے آتے یا وہ اپنی جگہ سے نکلنے کی کوشش کرتے تو عملہ ان کے ساتھ بدسلوکی کرتا۔
مزید پڑھیں

کونسل کی مرکزی ٹیم میں 30 سے 35 سینیئر سرکاری عہدیدار ہوں گےجن میں فوج کے متعدد میجر جنرلز شامل ہیں۔ (فائل فوٹو: پی ایم ہاؤس)

سرمایہ کاری کونسل میں فوج اور سول حکومت کیسے کام کریں گے؟

حکومت پاکستان نے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری لانے، معاشی بحران سے نجات پا کر برآمدات بڑھانے اور کئی شعبوں میں خودکفیل ہونے کے لیے ایک طویل المدتی منصوبے کا اعلان کیا ہے جس پر عملدرآمد کے لیے ایک سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) قائم کی گئی ہے۔
اب تک سامنے آنے والی معلومات کے مطابق یہ کونسل سول اور عسکری اداروں کے باہمی اشتراک سے کام کرے گی اور کورونا کے خاتمے کے لیے قائم کیے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرز پر جامع حکمت عملی کے تحت منصوبوں کو آگے بڑھائے گی۔
یہ صوبوں، وفاق اور مختلف اداروں کے مابین رابطہ قائم کرتے ہوئے سرمایہ کاری کے تمام معاملات کو ایک مربوط شکل دیتے ہوئے زراعت، لائیو سٹاک،  معدنیات، کان کنی، آئی ٹی اور توانائی جیسے شعبوں میں پیداوار بڑھا کر نہ صرف ملک کو خود کفیل بنائے گی بلکہ برآمدات میں بھی بڑا اضافہ کرے گی۔
مزید پڑھیں

نوابزادہ نصراللہ خان کی وفات کے بعد ان کے بیٹے نے 2012 میں اپنی جماعت پی ٹی آئی میں ضم کر دی تھی۔ (فوٹو: اے ایف پی)

دھڑے بندی: حالات کا جبر یا اقتدار کی خواہش؟

پاکستان تحریک انصاف کے بطن سے جنم لینے والی استحکام پاکستان پارٹی کا ظہور سیاسی جماعتوں کی تقسیم کی طویل تاریخ کا تازہ باب ہے۔
ماضی قریب کی حکمراں جماعت کے قد آور رہنماؤں کے نئی پارٹی تشکیل دینے سے اس بحث کا آغاز ہو گیا ہے کہ مستقبل قریب کے متوقع انتخابی عمل میں نومولود جماعت کیا نتائج اور اثرات پیدا کر سکتی ہے؟
کیا پی ٹی آئی پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی تخریب و تشکیل کے تاریخی تسلسل کا شکار ہوئی ہے یا اس کے زوال کے اسباب و عوامل کچھ اور ہیں؟
مزید پڑھیں

پولیس نے لڑکی کے کمرے سے تمام شواہد اکھٹے کر لیے ہیں۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)

پشاور میں لڑکی نے ویڈیو کال کے دوران خودکشی کیوں کی؟

پشاور کے علاقے یونیورسٹی ٹاؤن میں 16 جون کو مبینہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ہاسٹل میں مقیم لڑکی جویریہ شاہ (فرضی نام) کی لاش ہاسٹل کے کمرے سے ملی جس کے گلے میں پھندا تھا۔
 مبینہ خودکشی کے بعد جویریہ شاہ کی  سہیلی کا  بیان سامنے آ گیا جس کے بعد لڑکی کی موت پر سوالات اٹھنے لگے۔ سہیلی سائرہ خان (فرضی نام) کی مدعیت میں ٹاون تھانے میں روزنامچہ درج کیا گیا۔ رپورٹ میں سہیلی کے مطابق جویرہ شاہ نے خودکشی سے  پہلے ویڈیو کال کی اور اسے بتایا کہ وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے جا رہی ہے۔
ان کے مطابق ’جویریہ اپنے کمرے میں موجود تھی اس نے ویڈیو کال پر روتے ہوئے اپنا دوپٹہ دکھایا جس کی مدد سے وہ پھندا بنا رہی تھی۔
مزید پڑھیں

شیئر: