Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی دلہن کی عجیب و غریب خواہش

بیجنگ ..... شادی بیاہ کی تقریبات اور دوسرے اہم مواقع کو یادگار بنانے کیلئے مغرب میں جدت پسندی کی جو لہر چلی و ہ آخر کار دنیا کے دیگر ملکوں میں پہنچی ہے اور ہر جگہ سے ایسی خبریں آتی ہیں کہ کبھی آ سمان کے اوپر اور کبھی سمند رکے نیچے شادی بیاہ کی تقریبات منعقد ہورہی ہیں تاہم یہاں ایک لڑکی نے جس کی شادی ہونے والی تھی اور شادی سے قبل کا فوٹو سیشن جاری تھا کہ اس کے دماغ پر جدت پسندی کا بھوت سوار ہوا اور اس نے یادگار تصاویر بنانے کیلئے اپنے عروسی لباس میں آگ لگوا دی۔ جس سے بھلے تصویر اچھی آگئی ہو مگر نتیجہ یہ ہواکہ اس کی کمر کا اچھا خاصا حصہ جل گیا۔ موقع کی تصویر اتارنے والے فوٹو گرافر کا کہناتھا کہ لڑکی امریکہ میں چند سال قبل اسی قسم کی ایک تقریب میں پیش آنے والے واقعہ سے متاثر تھی اور اسی واقعہ کو دہرا کر اپنی تسلی کرنا چاہتی تھی۔ یہ واقعہ چین کے فوجیان صوبے میں پیش آیا اور اس پورے واقعہ کی وڈیو فوٹیج 16مئی کو جاری ہوئی ہے۔ اب بے شمار لوگ اسے سوشل میڈیا پر جاری کررہے ہیں اور اپنی تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔ اس موقع کی جو وڈیو جاری ہوئی ہے اس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ کپڑے میں آگ لگنے کے بعد کچھ لوگ اسے بجھانے کی کوشش بھی کررہے ہیں مگر اتنی دیر میں لباس کا اچھا خاصا حصہ ہی نہیں جلا بلکہ لڑکی کی کمر بھی جھلس گئی۔ اب سوشل میڈیا پر اس قسم کے واقعات کو تشویشناک قرار دیا جارہا ہے۔ پیپلز ڈیلی نے بھی اس موقع کی تصویر اور خبر جاری کی ہے۔ فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ حفظ ماتقدم کے طور پر کچھ لوگ پہلے ہی سے آگ بجھانے والے سیلنڈر اپنے ہاتھ میں اٹھائے ہوئے تھے مگر یہ طریقہ بھی زیادہ کارگر ثابت نہ ہوسکا ۔

شیئر: