Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے افریقی یونین کی جی 20 میں شمولیت کی حمایت کردی

درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں مشترکہ کوششوں کی ضروت ہے( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے جی 20 میں مستقل رکن کے طور پر شمولیت کے لیے افریقی یونین کی حمایت اور تائید کا اعلان کیا ہے۔
وزارت خارجہ نے منگل کو ایک بیان میں افریقی یونین کی شمولیت کو قبول کیے جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
عرب نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’کیونکہ آج ہمیں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں مشترکہ کوششوں کی ضروت ہے تاکہ مملکت اور افریقی یونین کے ممالک موسمیاتی تبدیلی، معیشت یکی سست روی، قرضوں کا بوجھ اور کورونا وبا سے ناہموار بحالی جیسے مسائل کا حل باہمی اعتماد اور تعاون سے نکالا جا سکے‘۔
سعودی عرب نے کہا کہ’ وہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں فریقوں کے مفادات کی تکمیل کےلیے انہیں مزید گہرا کرنے کا بھی خواہشمند ہے‘۔
انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے جی 20 ممالک کے رہنماوں کو خط لکھا تھا جس میں تجویز کیا گیا تھا کہ افریقی یونین کو انڈیا میں ہونے والے آئندہ سربراہی اجلاس میں سفارتی گروپ کی مکمل اور مستقل رکنیت دی جائے۔

شیئر: