Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرمی سے بچاو کے لیے حجاج چھتری کا استعمال کریں، موسمیات

موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کے پیش نظرحجاج دوپہرکو خیموں سے باہر نہ جائیں(فوٹو، اردونیوز)
حجاج کوموسم کے حوالے سے مسلسل آگاہی فراہم کرنے کرنے کے لیے قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ان دنوں مشاعر مقدسہ ’منی ، مزدلفہ اورعرفات ‘ میں گرمی کی شدید لہرآئی ہوئی ہے اس لیے حجاج بیت اللہ احتیاط برتیں۔
’لو‘ لگ جانے کے خطرے سے محفوظ رہنے کے لیے حجاج کو ہدایات کی جارہی ہے کہ وہ دن کے 11 بجے سے شام چار بجے تک اپنے خیموں میں ہی قیام کریں ۔ دوپہر کے وقت زیادہ دیر باہر نہ جائیں ۔

شہری دفاع کی جانب سے بھی گرمی سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت کی جارہی ہے(فوٹو، اردونیوز)

جسم میں پانی کی کمی سے بچنے کے لیےپانی یا صحت افزا مشروبات کا استعمال زیادہ کریں۔ صحت مند غذا لیں تاکہ یکسوئی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزارا جاسکے۔
واضح رہے ان دنوں مشاعر مقدسہ میں گرمی کافی زیادہ ہے جس کی وجہ سے لو لگنے کا شدید خطرہ رہتا ہے۔ حج انتظامیہ کی جانب سے مشاعر مقدسہ میں ٹھنڈے پانی کا خاطرخواہ انتظام کیا گیا ہے۔
شہری دفاع کی جانب سے بھی موبائل پر گرمی سے بچاو کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

شیئر: