Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائجیریا کی حجن نے مکہ کے ہسپتال میں بچے کو جنم دیا

اب ماں بچہ صحت مند ہیں۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ نائجیریا کی حجن نے مکہ مکرمہ کے ہسپتال میں بچے کو جنم دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے اپنے اعلامیے میں بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ کے میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال میں ایک نائجیرین حجن نے  بیٹے کو جنم دیا ہے جس کا نام عبدالرحمن رکھا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ یہ اس سال حج موسم میں پیدا ہونے والا پہلا بچہ ہے۔
وزارت کے ایمرجنسی روم کو اطلاع ملی تھی جس پر حجن کو ہسپتال لایا گیا جہاں اس نے بیٹے کو جنم دیا۔ اب ماں بچہ صحت مند ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: