روم... اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں سرب ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیویریونے ٹرافی اپنے نام کر لی ۔ اس فتح سے وہ اس ٹونامنٹ کے سب سے کم عمر چیمپیئن بھی بن گئے ۔ دوسری جانب خواتین سنگلز کا مقابلہ یوکرین کی ایلینا سویٹولینا نے جیت لیا ۔ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پھر اپ سیٹ ہوا ۔جرمنی کے 20 سالہ الیگزینڈر ن زیویریو نے عالمی نمبر دو سربیا کے نوواک جوکووچ کو6-4 اور 63 سے اسٹریٹ سیٹس میںشکست دی اور ٹائٹل جیت لیا۔ اٹالین اوپن ٹینس کے اسٹار کھلاڑیوں کیلئے ڈراونا خواب ثابت ہوا۔ اینڈی مرے، رافیل نڈال اور ماریا شراپووا سمیت متعدد اسٹار کھلاڑی اپ سیٹ شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے تھے۔ فائنل میں کامیابی سے الیگزینڈر نے اپنی رینکنگ بھی بہتر بنائی ہے ۔کیریئر میں پہلی مرتبہ اے ٹی پی کے ٹاپ 3 کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ۔خواتین سنگلز کا ٹائٹل یوکرینی اسٹار ایلینا سویٹولینا کے حصے میں جنہوں نے رومانیہ سابق عالمی نمبر ون سیمونا ہیلپ کو شکست سے دوچار کیا۔ ایلینا نے پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود میچ میں واپس ااتے ہووے اپنی تجربہ کار حریف کو 4-6،7-5 اور 6-1سے شکست دی۔