Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسئلہ کشمیر مستقل حل کرینگے ، راج ناتھ

نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت مسئلہ کشمیر کا حل نکالے گی۔سکم میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ہمارا ہے ، کشمیری ہمارے ہیں اور کشمیریات بھی ہماری ہے۔ بی جے پی حکومت ہی تنازع کا مستقل حل نکالے گی۔راج ناتھ نے الزام لگایا کہ پاکستان ،کشمیر میں گڑبڑ کراکے ہند کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے اپنی تقریب حلف برداری میں پاکستان سمیت تمام پڑوسی ملکوں کے سربراہوں کو مدعوکیاتھا۔یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ نئی دہلی تمام ہمسایہ ملکوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو محض ہاتھ ملانے کیلئے نہیں بلایا تھا بلکہ دل ملانے کیلئے بلایا تھاتاہم پاکستان کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور وہ ہندکو مسلسل غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان بدلے گا اگروہ نہیں بدلے گا تو ہم اسے بدل دینگے۔ راج ناتھ نے کہا کہ گلوبلائزیشن کے دورمیں ایک ملک دوسرے کو غیر مستحکم نہیں کرسکتا۔عالمی برادری اسے برداشت نہیں کریگی۔

شیئر: