سری نگر ۔۔۔۔کنٹرول لائن کے نوگام سیکٹر میں ہونے والی جھڑپ میں مرنے والوں کی تعداد7 ہوگئی۔4شدت پسند اور 3سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ہفتے کو شروع ہونیوالی جھڑپ اتوار کو ختم ہوئی۔ طویل آپریشن کے دوران سرحد پار سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ہفتے کو 2شدت پسند اور 2اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع تھی۔ آپریشن کے بعد ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں 7ہلا کتوں کی تصدیق کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ شدت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔