نانگا پربت پر پھنس جانے والے پاکستانی کوہ آصف بھٹی نے کیمپ 3 کی طرف واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے۔
منگل کو قراقرم کلب نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’تازہ اپ ڈیٹس کے مطابق آصف بھٹی اور آذربائیجان کے کوہ پیما اسرافیل نے کیمپ 3 کی طرف اترنا شروع کر دیا ہے۔‘
مزید لکھا گیا کہ ’توقع ہے کہ قراقرم ایکسپیڈیشن کے دو کوہ پیماؤں کو آصف بھٹی کی مدد کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کیمپ 2 پر اتارا جائے گا۔‘
مزید پڑھیں
-
ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر سب سے پہلے قدم کس کوہ پیما نے رکھا تھا؟Node ID: 768081
-
آکسیجن کے بغیر کوہ پیمائی انسان کے لیے کتنی خطرناک؟Node ID: 775191
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے نانگا پربت پر پھنس جانے والے کوہ پیما کے بیٹے کی اپیل کا نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو آپریشن کی ہدایات جاری کی تھی۔
کوہ پیما آصف بھٹی کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ وہ مہم کے دوران آٹھ ہزار میٹر کی بلندی پر پھنس گئے تھے۔
آصف بھٹی کے بیٹے واصف بھٹی نے سوشل میڈیا کے ذریعے وزیراعظم شہباز شریف سے مدد کی اپیل کی تھی۔
وزیراعظم نے حکام کو کوہ پیما کے بیٹے سے رابطہ کر کے تسلی دینے کی ہدایت بھی کی تھی۔
As per updates, Asif Bhatti and Azerbaijan's climber Isfrafyl have already started the descent towards C3. @KE_xpeditions Shah Daulat who summited #NangaParbat on June 26 without oxygen and another climber M. Yonus are expected to be dropped at C2 by Heli for further assistance… https://t.co/DmZETc5juq
— The Karakoram Club (@KarakoramClub) July 4, 2023
وزیراعظم کی جانب سے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو کوہ پیما کی بحفاظت واپسی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ آرمی حکام کو ریسکیو آپریشن شروع کرنے کا کہا گیا۔
پیر کو الپائن کلب آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل کرار حیدری نے اردو نیوز کے رابطہ کرنے پر بتایا تھا کہ ’آصف بھٹی آٹھ ہزار میٹر بلندی پر سنو بلائنڈنیس (یعنی برف کی وجہ سے دکھائی نہ دینے کے مسئلے) کا شکار ہو گئے ہیں۔
کرار حیدری کے بقول ’آصف بھٹی کو ریسکیو کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں اور اس حوالے سے مقامی افراد سے بھی تعاون لیا جا رہا ہے۔‘
