Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی:ایمل خان کی عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات

دبئی(عمران خان یوسفزئی)عوامی نیشنل پارٹی سیاسی جماعت کے ساتھ ساتھ ایک عرصے سے پاچا خان ٹرسٹ کے ذریعہ پاکستانی اور خصوصا پشتون قوم کی خدمت کر رہی ہے ۔نئی نسل کو باچا خان ٹرسٹ کے بارے میں آگاہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کے صاحبزادے ایمل خان ولی نے دبئی میں اپنے پارٹی عہدیداروں اور ساتھیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پراے این پی یو اے ای کے صدر عبداللہ خان ،پارٹی رہنما اور سماجی ورکر ممتاز خان یوسفزئی ،گران خان اور دیگر شریک تھے۔ عمرہ کے لئے روانگی سے قبل دبئی میں ایمل خان نے پارٹی ممبران سے ملاقات اور باچا خان ٹرسٹ کی کارکردگی سے کمیونٹی کو آگاہ کیا ۔ یادرہے ایمل خان دبئی کے مختصر دورے کے بعد سعودی عرب روانہ ہوگئے جہاں وہ عمرے کی سعادت کے بعد پارٹی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریںگے۔
 

شیئر: