’او آئی سی کے رکن ممالک اسلاموفوبیا کا مقابلہ ذرائع ابلاغ سے کریں‘
او آئی سی کے ٹی وی اور ریڈیو چینلز فیڈریشن کا ورچوئل ہنگامی اجلاس ہوا ہے (فوٹو: ٹوئٹر او آئی سی)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے رکن ملکوں کے سرکاری اور نجی ذرائع ابلاغ پرزور دیا ہے کہ ’وہ اسلامو فوبیا کے رجحان سے نمٹنے کے لیے میڈیا کا بھرپوراستعمال کریں‘۔
اخبار 24 کے مطابق او آئی سی نے ادارہ ابلاغ کے ڈائریکٹر وجدی سندی نے او آئی سی کے ٹی وی اور ریڈیو چینلز فیڈریشن کے ورچوئل ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مسلم ممالک کے تمام ذرائع ابلاغ فلم، ٹی وی، ریڈیو ، اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعے اسلاموفوبیا کے طوفان کا مقابلہ کریں۔
وجدی سندی نے اجلاس کے سامنے او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ کا موقف پیش کیا۔ اجلاس میں سویڈن کے دارالحکومت میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعے کے حوالے سے مقدس دینی امور کی بے حرمتی سے نمٹنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔
او آئی سی نے ادارہ ابلاغ کے ڈائریکٹر نے ذرائع ابلاغ سے کہا کہ’ وہ عالمی برادری کے سامنے دین اسلام کی روا داری کے اصولوں کو پرکشش انداز میں متعارف کرائیں۔ دنیا کو بتایا جائے کہ اسلام پرامن بقائے باہم، روا داری، اغیار کے احترام کا علمبردارجبکہ تشدد، تعصب اور نفرت کا مخالف ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’او آئی سی کی مجلس عاملہ نے دو جولائی کو ہونے والے ہنگامی اجلاس میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعے پر اعلامیہ جاری کیا تھا‘۔