Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قوی پورٹل پر ملازمت کے معاہدوں کے اندراج کے لیے ستمبر تک مہلت

وزارت افرادی اب تک دو مراحل مکمل کیے ہیں۔ (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں اور کمپنیوں کو ستمبر کے آخر تک قوی پورٹل کے ذریعے 80 فیصد کارکنوں کی ملازمت کے معاہدوں کے اندراج کا پابند بنایا ہے۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ ’قوی پورٹل پر ملازمت کے معاہدوں کے اندراج کی پابندی آجر اور اجیر کے حقوق کے تحفظ کے لیے لگائی گئی ہے۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اس پابندی سے ملازم ذہنی طور پر مطمئن ہو گا اس سے اس کی پیداواری استعداد بھی بڑھے گی جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کے ادارے قانون محنت کی پابندی کے دائرے میں آ جائیں گے۔‘
’فریقین کے درمیان اختلافات کم ہوں گے آجروں اور اجیروں کے درمیان مقدمات آسانی سے نمٹائے جا سکیں گے۔‘ 
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ملازمت کے معاہدوں کی توثیق کے حوالے سے اب تک دو مراحل مکمل کیے ہیں۔
پہلے مرحلے میں 20 فیصد معاہدوں، دوسرے مرحلے میں پچاس فیصد اور اب تیسرے مرحلے میں 80 فیصد معاہدوں کے اندراج کا پابند بنایا گیا ہے۔ 
وزارت کا کہنا ہے کہ ’جو نجی ادارے قوی پورٹل پر ملازمت کے معاہدوں کا اندراج نہیں کرائیں گے ان کے خلاف تادیبی کارروائی ہو گی۔ اس حوالے سے قانون میں سزائیں مقرر ہیں۔‘

شیئر: